Live Updates

حسین نواز نے مریم نواز کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کردی

ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہیئے مریم نواز بھی بیمار ہیں تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ، ٹویٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 21:04

حسین نواز نے مریم نواز کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مائیککروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کے لیے آواز اٹھانے کی بھی اپیل کر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہیئے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بے وجہ قید رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے لئے آواز اٹھائیی!اس سے قبل حسین نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ آخرکاراپنی اصلیت دکھانے پر آ ہی گئیناں ۔ کیپٹن صفدر کو آزادی مارچ کو سپورٹ کرنے پر گرفتار کیای ا حق بات کہنے پر کتنوں کو کب تک قید میں ڈالو گی تاریخ گواہ ہے ایسی روش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں سارا خاندان قصوروار ہے وجہ صرف آمریت کے آگے جھکنے سے انکار ہے۔ اس سے پہلے کبھی ہائی جیکر بنے تو کبھی میڈیا ٹرائل ہوا۔ جب بھی معاملہ عدالت میں گیا تو تان اقامے پر ہی ٹوٹی۔ لیکن تعجب کیسا یہاں بابائے قوم اور مادرِ ملت کو نہیں بخشا گیا تو ہم کیا ہیں!

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات