ویٹرنری یونیورسٹی میںمختلف انڈر گر یجوا یٹ ڈ گر ی پر وگرامزکی اوریئنٹیشن تقر یب کا ا نعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:14

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر میں گذ شتہ روز مختلف انڈر گریجوا یٹ ڈگری پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلباء وطالبات کیلئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی۔ ا پنے خطا ب میں ڈاکٹر پا شا نے نئے آ نے والے سٹو ڈنٹس کو خو ش آمدید کہا اور انہیںیونیورسٹی کے نظا م تعلیم و جد یدسہو لیات سے لیس کلاس رومز، لیب ،تحقیق سے متعلقہ سہو لیات نیز دیگر نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں کامیا بیوں اور ایشین رینکنگ کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی لا ئیو سٹاک ،پولٹری اور ڈیر ی انڈ سٹر یو ں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور اپنے طلبہ کو انٹر پر ینیور کے موا قع بھی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ پوری لگن کے ساتھ تعلیم حا صل کر یں اور اپنے متعلقہ شعبہ جات میں مہارت حا صل کر کے ملک و ملت کی تر قی میں اپنا مثا لی کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں غیر نصا بی سر گر میو ں (سپو ر ٹس) میں تیسری پو زیشن پر ہے۔

پرو وائس چانسلر/ڈین فیکلٹی آف و یٹرنری سا ئنس پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے طلبہ کو نصیحت کی کہ سخت محنت لگن کے ساتھ پڑ ھا ئی کر یں اور اپنی متعلقہ فیلڈز میں ماہر ایکسپر ٹ بن جا ئیں۔ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسزپرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے ویٹرنری یونیورسٹی کی تا ریخ اوراعلی معیاری تعلیم کے با رے میں بتا یا۔ بعدازاں پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر اویس عمر، سینئر ٹیو ٹر ڈاکٹر علی رضا اعوان، ڈاکٹر را نا ایوب، ڈاکٹر نثار احمد نے یو نیورسٹی کے قواعد و ضوا بط اور سٹوڈنٹس کی نصا بی و غیرنصا بی سر گر میو ںمیں طلبہ کی مختلف سو سا ئٹیو ں کے کردارسپو رٹس اور ہاسٹلز سے متعلقہ سہو لیات کے بارے میں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :