قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھا راؤنڈ کا پہلا روز مکمل ہوگیا ، معاذ، سلمان ،اویس عابد کی ففٹی
اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے سدرن پنجاب بلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنانے میں کامیاب رہی، اسپنر حارث جاوید خان نے 7وکٹیں حاصل کیں
منگل 22 اکتوبر 2019 23:25
(جاری ہے)
اس سے قبل سندھ کے اسپنرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آلراؤنڈر معاذ صداقت نے 69 اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان خان جونیئر نے 59 رنز بنائے تاہم خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
سندھ کے اسپنرز رضاالحسن نے 42 رنز کے عوض کے 4 اور آرش علی خان نے 42 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنزبنالیے ہیں۔ اوپنر مبشر نواز نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کی پوری ٹیم محض 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جنید 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے حار ث جاوید نے 71 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے بلے باز بھی پہلی اننگز میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ سنٹر ل پنجاب نے دن کے اختتام پر 68 رنز بنائے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔بلوچستان کی جانب سے ابو ہریرہ اور محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے 231 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 29رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے آلراؤنڈر مبصر خان اور اویس عابد کی نصف سنچریوں کی بدولت 231رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مبصر خان نے 75 اور اویس عابد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنر نی42رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر1وکٹ کے نقصان پر 29رنزبنالیے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.