ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 3 ملزمان کو بری کر دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:43

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے قتل کے دو مختلف مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت جب کہ 3 ملزمان کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے مقدمہ 407/18 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم عظیم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے گلا دبا کر اپنی بیوی صائمہ کو قتل کیا تھا۔جس پر تھانہ مراد پور میں مقدمہ نمبر 407/18 درج ہوا تھا جبکہ دو ملزمان زاہد کمال پاشا اور ندیم کمال پاشا کو بری کر دیا گیا۔ سزائے موت پانے والے ملزم کو 5 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا گیا ہے جبکہ تھانہ ستراہ کے مقدمہ نمبر249/04 بجرم 302 میں ملزم زاہد کو بری کر دیا گیا ہے۔ملزم پر دیرینہ دشمنی کی بناء پر بڈھا گورائیہ کے رہائشی دلاور سلطان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :