نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:27

نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجہ پر معمور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے ۔نواز شریف کے لئے تین شفٹوں میں 21ڈاکٹرز پر مشتمل ڈاکٹر زڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ حتمی روسٹرنہیں ہے مریض کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔