سپریم کورٹ نے پنجاب میں56 کمپنیوں میں تقرریوں سے متعلق نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

افسران کا جواب پنجاب حکومت کو فراہم کیا جائے ،نیب اور پنجاب حکومت تقرریوں پر اپنی رپورٹ دیں ، عدالت عظمیٰ کی ہدایت

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:53

سپریم کورٹ نے پنجاب میں56 کمپنیوں میں تقرریوں سے متعلق نیب سے تفصیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق کیس میں 56 کمپنیوں میں تقرریوں سے متعلق نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے 56 کمپنیوں میں تقرریوں سے متعلق نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا نیب کی جانب سے اپ ڈیٹ رپورٹ آ ئی ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ نیب کی جانب سے کیس آ غاز میں رپورٹ دی گئی تھی اسکے بعد نہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ پھر نیب معاملے میں افسران کے جواب کو سامنے رکھ کر رپورٹ دے،افسران کی جانب سے بڑا تفصیلی جواب جمع کروایا گیا ہے ۔وکیل افسران خواجہ طارق رحیم نے کہاکہ اشتہارات دئیے گئیے انٹرویوز ہوے تقرری کا پراسس مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ کے جواب کے ساتھ بہت سے دستاویز ات بھی لگائی گئیں ،عدالت جائزہ لے گئی کہ کمپنیوں میں تقرریاں میں فیورٹزم کا معیار تو نہیں تھا ۔انہوںنے کہاکہ عدالت یہ بھی دیکھے گی کہ ان کمپنیوں میں تقرریوں کیلئے کسی قسم کی نرمی تو نہیں کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ افسران کی تقرریوں پر صوبائی حکومت سے بھی جواب طلب کر رہے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ افسران کا جواب پنجاب حکومت کو فراہم کیا جائے ،نیب اور پنجاب حکومت تقرریوں پر اپنی رپورٹ دیں ۔ بعد ازاں سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی