خراب موسم کے باعث جدہ سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 728 کو اسلام آباد اتارلیا گیا

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ڈیڑھ گھنٹے تک کھانا اور چائے فراہم نہ کرنے پر مسافر مشتعل ،اے ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:53

خراب موسم کے باعث جدہ سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 728 کو اسلام آباد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر جاری ہونے کا معاملہ ،خراب موسم کے باعث جدہ سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 728 کو اسلام آباد اتارلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ڈیڑھ گھنٹے تک کھانا اور چائے فراہم نہ کرنے پر مسافر مشتعل ہوگئے ،مسافروں نے وی آئی پی لائونج میں جا کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی، اے ایس ایف اہلکاروں کے روکنے پر مسافر مشتعل ہوگئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھا ہائی ہوئی ، اے ایس ایف کے سینئر ز نے صورتحال کوسنبھال لیا،ذرائع کے مطابق پریشان مسافر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے ، صلح صفائی کے بعد دوبارہ جہاز میں بٹھا دیا گیا۔

مسافروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی پر اے ایس ایف اہلکار کے خلاف انکوائری شروع شروع کر دی گئی ،محکمانہ انکوائری سی ایس او کرنل جہانگیر کر رہے تھے ۔