سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ْ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی ویمنز ونگ کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:37

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی ویمنز ونگ کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم آرام کے بعد آج بروز ( جمعرات ) کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹو ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 26،28اور30اکتوبر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے دمریان دو ون ڈے میچوں کی سیریز دو اور طار نومبر کو لاہور میں ہی کھیلی جائے گی۔