Live Updates

کرتارپور راہداری منصوبہ بابا گرونانک کی550ویں سالگرہ کا تحفہ ہے، اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:37

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا منصوبہ تاریخ کا ایک سنہری باب بن کر طلوع ہو رہا ہے جسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ہی منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی تھی، بھارت کی جانب سے راہداری کے مسودے پر دستخط کرنا بلا شبہ امن کی جانب ایک بہت بڑا قدم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے فی یاتری 20 ڈالرز سروس فیس وصولی کے پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے جبکہ پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ کرتارپور راہداری جیسے خیرسگالی اقدام کی مثال کہیں نہیں مل سکتی۔ عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کو دنیا بھر میں فروغ ملے گا ۔صوبائی وزیر نے سکھ برادری کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کیلئے یہ راہداری ایک ادھورے خواب کی تعبیر ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن قائم کرنے کیلئے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر بھی اسی طرح پر امن طریقے سے حل ہو جائے کیونکہ دونوں طرف کی عوام امن کی خواہاں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات