آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ذاتی کاوشوں سے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیاں

محکمانہ ترقیاں پانے والوں میں 43 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ذاتی کاوشوں سے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیاں کر دی گئیں ،محکمانہ ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،محکمانہ ترقیاں پانے والوں میں 43 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر ترقی دے دی گئی،82 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی،65 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی،158 کے قریب کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے عہدے پر محکمانہ ترقی دے دی گئی ،کلیریکل سٹاف 12 ایل ڈی سی سے یو ڈی سی میں ترقی دے دی گئی ،ترقیاں محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے تمام افسران و اہلکاروں کو ائی جی اسلام آباد نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ترقی پانے والے تمام افسران و جوان ذمے داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے ،انہوںنے کہاکہ ترقی پانے والے تمام افسران و جوان پوری ایمانداری سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :