مولانا فضل الرحمانی کی وجہ سے حکومت کو کوئی ٹینشن نہیں،زرتاج گل

چالیس سال بعد بیروز گار ہوگئے ٹیشن مولانا فضل الرحمن کو ہے، مولانا کے کندھے پر کھیلنے والی دونوں بڑی جماعتیں بھی ناکام ہونگی،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

مولانا فضل الرحمانی کی وجہ سے حکومت کو کوئی ٹینشن نہیں،زرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمانی کی وجہ سے حکومت کو کوئی ٹینشن نہیں،چالیس سال بعد بیروز گار ہوگئے ٹیشن مولانا فضل الرحمن کو ہے، مولانا کے کندھے پر کھیلنے والی دونوں بڑی جماعتیں بھی ناکام ہونگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تمباکو نوشی کے استعمال مین خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ٹینشن ہے کہ چالیس سال بعد بیروزگار ہوئے ،مقبولیٹ بھی ختم ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے ،یہ موقع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا نہیں ہے۔تمباکو نوشی کے استعمال سے متعلق بات کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمباکو نوشی پر سب سے زیادہ ٹیکسز عائد کیے ،سگریٹ پیک پر خطرناک تصاویر کے باوجود لوگ تمباکو نوشی ترک نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر کردار ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،مولانا کے کندھے پر کھیل کر بھی ناکام ہونگی ۔