15 نومبر تک ڈینگی بخار لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، محکمہ صحت
جمعرات 24 اکتوبر 2019 13:54
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ مذکورہ مرض کے بارے میں تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس مرض کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔انہوںنے کہا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے گھروں میںمچھر دانی کے علاوہ مچھر مار سپرے اور لوشن کاا ستعمال کریں۔
ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے پانی کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ گھروں میں صاف پانی کے برتن مثلاً گھڑے ،ڈرم ، بالٹی وغیرہ میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ، گملوں اور پودوں کی کیاریوں میںبھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوںنے کہا کہ رات کو سوتے وقت مچھر مار سپرے لازمی کیا جائے اور صبح و شام کے وقت گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ تیز بخار، جلد پر خارش ،جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا ، آنکھوں و سر اور جوڑوں میں درد محسوس ہونا، ابکائیاں اور قے ڈینگی بخار کی علامات ہیںاسلئے اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن ،و یگن و بسوں کے اڈوں ، پانی کے جوہڑوںاور مچھر کی افزائش کے دیگر مقامات پر سپرے کا بھی آغاز کیاجارہاہے تاکہ ڈینگی لاروے کاخاتمہ یقینی ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
-
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ
-
ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے ہی تمام محکمہ جات کو متحرک ہونا پڑے گا‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میئو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ودیگرکے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
عمرایوب خان نے محمد صابر شاہ کے گھر جاکر ان کو بیٹے کے نکاح پر مبارکباد دی
-
معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں تقریب سے خطاب
-
لیموں کے دام بے لگام ہوگئے، لوگ گرمی میں ٹھنڈک پانے کیلئے لیموں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم
-
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
-
وزیراعلی سندھ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پرشدید افسوس اور دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.