سرگودھا میں ایک ہفتہ کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ‘5مقامات سے ڈینگی لاروا ملا‘15افراد کو نوٹس جاری
جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاو کا واحد ذریعہ حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی ہے جس میں ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی لاروا بے حس وبے جان ہو جائیگا لیکن اس کی تلفی کو یقینی بنانا اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میںبھی عوام کیلئے خطرات کاباعث نہ بنیں۔ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ 2019 کی دوران ڈینگی کے 145 مریض رپورٹ کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہامیں17سے 23اکتوبرکے دوران ڈینگی کے مشکوک مریضوں کی تعداد 276 جبکہ 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص مثبت ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میںصرف تین مریض داخل ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں محکمہ صحت کی 334 ٹیموں نے 59739 گھروں میںلاروا کی تلاش کیلئے دورے کئے جن میں سے پانچ مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جبکہ آوٹ ڈور 167 ٹیموں نے 14277 جگہوں کو چیک کیا جن میں سے 34 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں ڈینگی کے بارے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے پندرہ افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سات روز کے دوران 308سیمینار ‘ 1240آگاہی سیشنز اور 204ریلیاں نکالی گئیں تاکہ عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور کو اجاگر کیاجاسکے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی کنٹرول سیل کی ہیلپ لائن 0800-99000 پر 31 شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طو رپر حل کر دیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے پاس انسداد ڈینگی ادویات کی وافر مقدار موجود ہے اور انہیں موسم کی تبدیلی تک استعمال کیاجاتا رہے گا ۔ انہوں نیکہاکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈینگی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری ہیں اسی طرح تحصیل سطح پر بھی انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنروں کی زیر صدارت ہورہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.