مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ،جسے ’’کیار‘‘ کا نام دیا گیا ہے، محکمہ موسمیات

سمندری طوفان کیار کراچی کے جنوب مشرق سے 1050کلومیٹر دور مز ید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے، موسمیات

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:24

مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جسے ’’کیار‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار کراچی کے جنوب مشرق سے 1050کلومیٹر دور مز ید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جسے کیار کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے اومان کی ساحلی پٹی پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیار بحیرہ عرب کااس سال کا تیسرا طوفان ہے۔

متعلقہ عنوان :