مفت ہیپاٹائٹس حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم مورخہ 28 اکتوبر تا 2 نومبر 2019 تک جاری رہے گا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعہ 25 اکتوبر 2019 23:40

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد کے مطابق مفت ہیپاٹائٹس حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم مورخہ 28 اکتوبر تا 2 نومبر 2019 تک جاری رہے گا تمام تعلیمی ادارے جس میں سکولز، کالجز دینی مدارس اور تمام پرائیویٹ سکولوں اور گورنمنٹ و نان گورنمنٹ اس مہم کو کامیاب بنانے ہیپاٹائٹس جیسے بیماری کے روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے انہوں نے کہا کہ 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہمارے ٹیمیں تمام تعلیمی ادارے اور دینی مدارس میں جاکر ہیپاٹائٹس جیسے جان لیوا بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گے تو اس حوالے سے علما کرام۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چائیے کہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے کیونکہ نوشکی ہم سب کا گھر ہے تو ہمیں چائیے ہیپاٹائٹس جیسے بیماری کے خاتمے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے لیں۔

متعلقہ عنوان :