ملک افراتفری،انتشار اور اختلافات کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،شہنشاہ نقوی

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ وطن عزیز مزید افراتفری ،انتشار اور اختلافات کی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتا ،کیونکہ اس وقت بیرونی سرحدیں غیر محفوظ ہیں جبکہ انتشار اپنے عروج پر ہے ،افغانستان اور ہندوستان سے سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں ،لہٰذا ہمیں ان تمام معملات کو سمجھنا ہوگا اور ملکی استحکام ،سالمیت کیلئے کام کرتے ہوئے فروعی اختلافات ،انتشار اور افراتفری کی سیاست سے بچنا ہوگا ،کیونکہ اس وقت ملک کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کے مفادات بھی خطرات میں گھیرے ہوئے ہیں اور ہر طرف مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،خصوصاً یمن،شام ،افغانستان،کشمیر اور اب عراق میں بھی انتشار برپا کرنے کے ساتھ ساتھ بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا ہمارے حکمرانوں اور مسلم سربراہان کو اس طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔