ٌپشاور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بھاری مقدار میں چرس اور آفیون برآمد

اتوار 27 اکتوبر 2019 19:20

خ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2019ء) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے 8 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 4 کلو گرام آفیون سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ خزانہ پولیس نے چارسدہ روڈ ناکہ بندی پر دھر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جان کر رورل ڈویژن میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے دوران اے ایس پی خانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خزانہ محمد ابراہیم خان گڑھی شاد محمد چوک ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک کار نمبر LOK-7239 کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 8 کلوگرام چرس اور 4 کلو گرام آفیون برامد کرکے ملزم رحمان گل ولد خائستہ گل ساکن جمرود کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے