رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ کی رہائش گاہ پر تین روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع،رہنماء پی ٹی آئی اعجاز چوہدری نے افتتاح کیا

ہفتہ 2 نومبر 2019 16:31

رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ کی رہائش گاہ پر تین روزہ فری میڈیکل کیمپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) پی ٹی آئی کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ کی رہائشگاہ کوٹ لکھپت بہارکالونی میں تین روزہ ہیپا ٹائٹس سی فری میڈیکل کیمپ شروع ہو گیا ، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح پی ٹی آئی پنجاب کے مرکزی صدر اعجازاحمدچوہدری نے کیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری اور شنیلہ روتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیمپ میں آ ئے مریضوں کی ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور ویکسی نیشن، چیک اپ اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، فری میڈیکل کیمپ کا مقصد ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی اور علاج مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے عوام کو زیادہ سے زیاد ہ آگاہی دینی ہوگی، ہرشخص کے لئے لازم ہے کہ اپنے ٹیسٹ ضرور کرائے، ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی فری سہولیات میسر ہوں گی۔ اس موقع پر آفتاب گل، متھاس خان، بشپ یعقوب پال، ڈاکٹر مرکزفدا، پاسٹر نعیم پرشات، پاسٹرسیموئل گل، پرویز سونی، طارق، عادل سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔