Live Updates

لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ہے،رہبر کمیٹی کہاں گئی ‘ اعتزاز احسن

فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں

ہفتہ 2 نومبر 2019 20:44

لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ہے،رہبر کمیٹی کی مشاورت کے بغیر مولانا فضل الرحمان کیسے کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں، مولانافضل الرحمن نے خود ہی فیصلے کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کہاں گئی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے لشکر کے پاس کہاں سے آیا ،فضل الرحمن کا لشکر عورتوں کو قریب ہی نہیں آنے دے رہا، مولانا فضل الرحمان کا لشکر عورت کو اچھوت سمجھتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی لشکر کی بھی مخالفت کی تھی، ایسے لشکر کے دبا ئوپر اگر وزیراعظم کو گھر سے گرفتارکیاگیا تو کل آنے والی حکومت کیسے چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات