پولیو وائرس نے ملک میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 7 نومبر 2019 12:31

پولیو وائرس نے ملک میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) پولیو وائرس نے پھر سے ملک میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے تھے، لاہور کے چار، راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،گلشن راوی،آؤٹ فال سٹیشن ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ،پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،کراچی کے سہراب گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گلشن اقبال، گڈاپ، مچھر کالونی کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اس کے علاوہ کوئٹہ کے طائوس آباد، دادو کے مسان نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔