دنیا بھر کے طرح مسلمانوں کے محبوب پیغمبر اور دنیا کے لیے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا

حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تاریخ پیدائش بارہ ربیع الاول کے موقع پر فرینکفرٹ میں ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کے تحت ختم نبوت و امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 نومبر 2019 13:44

دنیا بھر کے طرح مسلمانوں کے محبوب پیغمبر اور دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ..
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی، فرینکفرٹ) ختم نبوت کانفرنس میں فرینکفرٹ بھر سے مختلف جماعتوں کے رہنماوں سمیت قائم۔مقام پاکستان قونصلر جنرل شعیب منصور پاکستانی جرمن، مراکش، عرب کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی امن کانفرنس کے موقع پر فرقہ واریت سے بڑھ کر مسلم یکجہتی کا مظاہرہ کیاگیاکانفرنس کی صدارت برمنگھم برطانیہ کے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی اس موقع پر علامہ سیّد حسنات شاہ بخاری،علامہ مسعود اختر ہزاروی،علامہ پیرثاقب اقبال شامی،سیّد ظفراللہ شاہ،مولانا اسمعیل بخاری سید حامد شاہ نے بھی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا جرمنی میں ہونے والی بڑی اور عظم الشان کامیاب کانفرنس تھی جس میں تمام مذاہب کے لوگ موجود تھے مولانا اسمعیل بخاری نے اپنے خطاب میں کہانبوت اور رسالت کا آغاز بھی میرے آقاﷺ سے ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت کا اختتام بھی میرے آقا حضرت محمد ﷺپر ہے اس لئے ہمارا نعرہ ہونا چاہیے انگلینڈ سے تشریف لائے مولانا سید ظفر اللہ شاہ صاحب نے کہا کہ ہم امن اور سلامتی کے داعی ہیں،ہمارا دین امن اور سلامتی کی تعلیم دیتا ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بعد کوئی نبیؐ پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ آخری نبیؐ تھے وہ کیمونٹی جو حضورؐ کے بعد بھی کسی کو نبی مانتی ہے،ہم انھیں دائیرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں اور انھیں مسلمان تسلیم نہیں کرتے،مسلمان وہی ہے جو ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرتا ہے،یہی ہماری شناخت ہے اور ہمیں اسے باقی رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ پاک دارالسلام کے جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ نے محمدؐ کے زندگی پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ رسول خدا نے ہمیں اپنی زندگی کے زریعے دنیامیں زندگی گزارنے کی نمونہ پیش کیایہ مہینہ تمام مسلمانوں کے لیے عظیم مہینہ ھے اس موقع پرادارہ پاک دارسلام جنرل سیکرٹری اید حمد شاک نے کہا دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ھے کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈالے لیکن ہم ایک ھے ہمارا دین مذہب رہن سہن ہر قسم کے معاملات ایک ھے ہم ایک والد کے دو الگ اولاد ھے ہر ایک کا الگ نظریہ ھے وہ اپنے والد کی کس قدر اور کیسے خدمت کرسکتے ھے انہوں نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن بن کر حضورۖ کی سنت کو زندہ کیاھے ہم دیار غیر میں رہتے ھوئے دین اللہ پر قائم ھے کانفرنس کے صدارتی خطبہ میں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا اس کانفرنس کا مقصد جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوان نسل کو ختم نبوت کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینا ہے،ان کے دلوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت،عشق رسول اور بلخصوص عقیدہ ختم نبوت کو واضع کرنا ہے۔

،ہمیں ختم نبوت کے منکرین کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے انھیں دنیا میں موجود دوسرے غیر مسلموں کی طرح زندگی بسر کرنے کا پورا حق ہے لیکن اصل اور اہم مسئلہ ان کی حیثیت کا تعین کرنا ہے۔ کیونکہ ملت اسلامیہ کا کوئی قابل ذکر طبقہ اور کوئی بھی ذی شعور انسان انھیں امت مسلمہ کا حصہ ماننے کو تیار نہیں پاکستانی قومی اسمبلی ان کے بارے میں کافر ہونے کا اٹل فیصلہ دے چکی ہے جو ہمارے ملکی آئین کا حصہ ہے جس کی پابند پاکستان کی موجودہ اور ہر آنے والی حکومت ہوگی، آج یہ لوگ اپنی مظلومیت کا رونا رو کر دنیا کی ہمد ردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اس لئے آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ آقا حضرت محمد ﷺ کے چاہنے والے ایک ہو کر ختم نبوت کے حصار کو مضبوط کریں کیونکہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو آپ کا دین محفوظ ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو آپ کا دین بھی محفوظ نہیں۔

اسلام امن کا دین ہے ہمیں اپنا پیغام نفرت اور تشدد نہیں بلکہ محبت اور اخلاق سے گمراہ لوگوں تک پہنچانا ہے اور یقینا کوئی بھی نہیں چاہے گا کی مرنے کے بعد وہ جہنم کی آگ کا ایندھن بنے،میرے آقا کی محبت اور ان سے وفاداری ہمیں سچا مسلمان بناتی ہے قبل ازیں کانفرنس کے منتظم و ادارہ پاک دار اسلام کے جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ کانفرنس کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک۔

سے کیا گیا اس موقع پر متعدد نعت خوانوں نے نعت مقبول پیش کیے خ۔نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی پیر سید منور حسین شاہ۔جماعتی نے ختم نبوت و امن کانفرنس کا کامیاب انعقاد کرانے پرادارہ پاک دارالسلام کے جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ کو داتا دربار کی چادر شریف و سیرت امیر ملت جماعت ارشاد لکھا گیا کتاب تحفہ پیش کیا گیا پیر سید منور حسین شاہ نے آخرمیں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی اور کامیاب کانفرنس کا انعقاد کرنے پر سیّد حامد علی شاہ گیلانی،طہ چیمہ،خوشحال خان،احسن تارڑ،علامہ عبدالطیف چشتی،حاجی عارف، چوہدری وقار کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔