ریلوے کے سانحہ تیز گام کے 40 شہداء کی میتیں مختلف شہروں کو روانہ کی گئیں

جمعرات 7 نومبر 2019 22:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) ریلوے کے سانحہ تیز گام کے 40 شہداء کی میتیں سکھر پہنچیں، ایدھی زرائع کیمطابق میتیں ایدھی کی ایمبولینسز کے ذریعے لائی گئیں، میتوں کو لے کر جانے والی ایمبولینسز کو سکھر میں فیول فراہم کیا گیا،جہاں سے میتیں میرپور خاص، سانگھڑ، کراچی اور حیدرآباد روانہ کر دیا گیا، انکی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کر کے میتیں رحیم یار خان سے لائی گئیں تھیں۔