سعودی عرب، جیپ میں 16 افراد کو سمگل کرنے والا گرفتار

جمعہ 8 نومبر 2019 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دروان 16 افراد کو غیر قانونی طور پر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق حوطہ بنی تمیم کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پرقانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک سعودی شہری کو غیر قانونی تارکین وطن کو سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق گاڑی کے تمام شیشے سیاہ تھے جس کی وجہ سے گاڑی کے اندر دیکھنا ممکن نہیں تھا۔ اہلکاروں نے ڈرائیور سے دیگرافراد کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے اگلی سیٹ پر بیٹھے لوگوں کا تعارف دوستو ں کی حیثت سے کرایا۔گاڑی کا عقبی دروازہ کھولنے پر معلوم ہوا کہ اس میں مزید 16 افراد سوار تھے جس پر ڈرائیور سمیت حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔