گورنراوروزیراعلی خیبرپختونخوا اکی زیرصدارت ایڈورڈز کالج کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

ایڈورڈز کالج کی سابقہ شناخت برقراررہے گی اور نیشنلائزیشن کے تحت مذکورہ کالج کی پراپرٹی کو کہیں منتقل نہیں کیاجارہاہے ،ایڈورڈز کالج عیسائی برادری کا ہے اوران کا ہی رہے گا۔ ایڈورڈزکالج کا پرنسپل ہمیشہ عیسائی برادری سے ہی ہوگا،،اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 8 نومبر 2019 20:21

گورنراوروزیراعلی خیبرپختونخوا اکی زیرصدارت ایڈورڈز کالج کی موجودہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہوا ،جس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق قائم کئے گئے کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرمحمدشعیب سڈل نے ہمراہ رکن قومی اسمبلی رمیش کمار خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں کمیشن کو عدالتی فیصلہ کی روشنی میں ایڈورڈز کالج کی موجودہ صورتحال اورحکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایڈورڈز کالج سے متعلق مختلف امور پراتفاق رائے کیاگیا جن میں ایڈورڈز کالج کی سابقہ شناخت برقراررہے گی اور نیشنلائزیشن کے تحت مذکورہ کالج کی پراپرٹی کو کہیں منتقل نہیں کیاجارہاہے ،ایڈورڈز کالج عیسائی برادری کا ہے اوران کا ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

ایڈورڈزکالج کا پرنسپل ہمیشہ عیسائی برادری سے ہی ہوگا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہناتھاکہ ہمارامقصد ایڈورڈزکالج کی شان وشوکت اورتاریخی اہمیت کوبرقراررکھناہے اور اس کالج کی تعلیمی شعبہ میں خدمات اورمعیار کوبحال کرناہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منظور احمد، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرنظام الدین، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی شہاب علی شاہ اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔