کوئٹہ میں لا پتہ افراد کے کیسز کی سماعت کے پانچویں دن 4کیسز سنے گئے

جمعہ 8 نومبر 2019 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں لا پتہ افراد کے کیسز کی پانچویں دن کی سماعت مکمل کرلی پانچویں دن 4کیسز سنے گئے،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن نے جمعہ کو بھی سول سیکرٹریٹ کے جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں، کمیشن نے پانچویں روز 4لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس کے بعد62کیسز کی سماعت مکمل ہوگئی پانچ دنوں کے دوران تین افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 6کیسز کو لاپتہ افرادکے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے۔