جمعیت علما اسلام ہر ظالم سے بغاوت اور ہر مظلوم کی حمایت تاقیامت جاری رکھیں گے، رہنماء جمعیت علما اسلام پاکستان

جمعہ 8 نومبر 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر ظالم سے بغاوت اور ہر مظلوم کی حمایت تاقیامت جاری رکھیں گے جمعیت علمااسلام کسی انسان کے ساتھ ظلم اور زیادتی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی حاجی سید عبدالکریم آغا کے نوجوان فرزند سید غوث اللہ کی شہادت ایک المناک اور دلخراش واقعہ ہے حکومت بلوچستان انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جمعیت علمائے اسلام سید غوث اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماں مولانا مفتی روزی خان مولانا حافظ محمد یوسف مولانا محمد جمیل دوتانی اور سید آغا محمد ایوب شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حاجی سید الکریم آغا کی ساتھ مسلسل ظلم اور بربریت کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آرمی چیف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے مظلوم تاجر حاجی سید عبدالکریم آغا کے نوجوان فرزند سید غوث اللہ کے بے رحمانہ قتل عام کے نوٹس لیں بلوچستان کے تاجر اور عوام ڈاکوں اور غو ا کاروں کے رحم و کرم پر ہے سید غوث اللہ کی شہادت نے اہل بلوچستان کو غم زدہ کردیا اور سید غوث اللہ کی قتل اہل بلوچستان کے قتل عام ہیں انہوں نے کہا کہ سید غوث اللہ کے بے رحمانہ قتل عام پر بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال اور انکے حکومت خاموش اور گونگا ہوچکے ہیں بلوچستان میں غو ا برائے تاوان کے واقعات روز کے معمول بن چکا ہے جمعیت علمائے اسلام ایسے دلخراش واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے اور سید غوث اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہیں اور اس طرح دلخراش واقعات کے تدارک کیلئے موثر انداز آواز اٹھائیں جائے اور حاجی سید عبدالکریم آغا کے خاندان کو انصاف اور ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے جمعیت علما اسلام انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔