شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنے تھے، سلیمان شہباز

جمعہ 8 نومبر 2019 22:35

شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہاہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ کسی ڈیل اور ڈھیل کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے رب کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حمزہ شہباز، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل، رانا ثناء اللہ، سعدرفیق اور یوسف عباس سب جیل میں ہیں۔