عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی‘ زارا شیخ

بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ‘ انٹرویو

ہفتہ نومبر 12:13

عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی‘ زارا شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) ناموراداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی ،بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں زارا شیخ نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے ۔ میں نے شروع سے تھوڑا مگرمنفرد اور معیاری کام کیا ہے ۔ زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ر ہی ہوں ۔ میں نے دو فلموں کے اسکرپٹس لکھے ہیں جن کو عنقریب سیٹ کی زینت بنائوںگی ،دونوں فلموںمیںبطور پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ اداکاری بھی کروں گی۔

متعلقہ عنوان :