Live Updates

عمران خان کو بچانے کے لیے عثمان بزدار یا محمود خان کی قربانی دیئے جانے کا امکان

معروف صحافی کے مطابق آئندہ کچھ دِنوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب یا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہٹایا جا رہا ہے، ایک وفاقی وزیر کی قربانی بھی متوقع ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 نومبر 2019 11:43

عمران خان کو بچانے کے لیے عثمان بزدار یا محمود خان کی قربانی دیئے جانے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) معروف صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم نے ایک بڑا چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے کے لیے مستقبل قریب میں عثمان بزدار یا محمون خان کی قربانی دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک وفاقی وزیر بھی اپنی نشست سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔

رانا عظیم نے کہا کہ اس دھرنے کے نتیجے میں کچھ قربانیاں ہوں گی۔ دھرنے والوں کے مطالبات منظور ہوں یا نہ ہوں۔ وزیر اعظم کہیں نہیں جا رہے۔تاہم ان دھرنوں کے نتیجے میں پنجاب یا خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ میں سے کسی ایک کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ قربانی کے حوالے سے ان کے نام گردش کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فوری نہ ہو، تاہم دھرنے کے اثرات ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک تبدیلی وفاق میں بھی متوقع ہے۔ جو کہ ایک وفاقی وزیر ہے۔ جیسا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا تھا کہ میں کسی صورت ان کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دوں گا۔ اور ان کے بارے میں بڑے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس بیان پر بھی جے یو آئی کی سینیئر قیادت بہت ناراض نظر آتی ہے۔ کسی بڑے کو بچانے کے لیے کسی چھوٹے کی قربانی دی جا تی ہے۔

قربانی ہمیشہ کچھ نہ کچھ دینے سے ہی ہوتی ہے۔ میرے ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس دھرنے کے ثمرات یا اثرات کے نتیجے میں پنجاب یا کے پی کے میں سے کچھ نہ کچھ ضرور جائے گا۔ پنجاب کے حوالے سے قربانی کی باتیں اس لیے ہو رہی ہیں کیونکہ پنجاب سے چیزیں ڈلیور نہیں ہو سکیں، پنجاب سے وہ توقعات نہیں مِل سکیں۔ اسی وجہ سے مولانا فضل الرحمن کو پنجاب کے حوالے سے دھرنے میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ جو میں اسکرین کے سامنے بیان نہیں کر سکتا۔ میرے پاس بہت مصدقہ اطلاعات ہیں، مگر میں پیمرا کے نوٹس کی وجہ سے کسی کا نام نہیں بتاؤں گا۔ یہ فوری طور پر نہیں ہو گا، مگر کچھ عرصہ بعد ضرور ہو سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات