جھنگ، حضورﷺ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:42

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حضورﷺ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے، جنہوںنے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری او رپوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں انہیں اصولوں کی پیروی کی تلقین کی، تمام مکاتب فکر کے علماء نے مذہبی ہم آہنگی اور شر پسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا جو دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐکے حوالہ سے سیکورٹی و دیگر ضروری انتظامات کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں جلوسوں کے روٹس کی صفائی آپریشن مکمل کروائیں اورروٹس پر تمام رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ میلاد النبی ؐ کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوں کو صاف رکھا جائے گا اور ماضی کی طرح بلدیہ ملازمین میلاد کے جلوسوں کے تمام روٹس پر خصوصی توجہ مرکوزرکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیاگیاہے پولیس میلاد کے تمام جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :