اقبال ڈے کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ قائد اعظم الیون نے اپنے نام کرلیا

پیر 11 نومبر 2019 19:46

اقبال ڈے کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ قائد اعظم الیون نے اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش پر کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس حوالے سے منعقدہ "اقبال ڈے کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ "میں قائد اعظم باسکٹ بال الیون نے مد مقابل شہید ملت خان لیاقت علی خان باسکٹ بال الیون کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فاتح الیون کی جانب سے نوفل علی 14،سعد صلاح الدین 12اور محمد دانیال خان نے 10جبکہ رنر اپ الیون کی جانب سے شار ق سلیمان 12،حسن علی جونیئر 11اور محمد معاذ نی10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ممتاز احمد اور انجینئر زین العابدین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار لکھوانی اور ڈاکٹر نعیم احمد تھے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر منعقدہ اقبال ڈے کے حوالے سے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس ادراہ ترقیات کراچی KDAایاز منشی نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اقبال کا خواب پاکستان کی عملی تعبیر ہے انہوںنے کہاکہ وطن عزیز بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اس موقع پر منتظم اعلیٰ فیسٹیول میچ غلام محمد خان ،انٹر نیشنل پلیئر عبدالناصر ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،KDAکے اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر ایم نسیم ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی اور دیگر موجود تھے ڈائریکٹر اسپورٹس KDAایاز منشی نے کہاکہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ کھیلوں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو بھی یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر منتظم اعلی فیسٹیول میچ KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کہاکہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہے انہوںنے کھیلوں کے فروغ میں تعاون پر ادارہ ترقیات کراچی KDAکو خراج تحسین پیش کیا ۔