63ء سے 2019ء تک سمندر میں اب تک 18 کنوئیں کھودے گئے، بدقسمتی سے تمام خشک نکلے‘ اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں،وفاقی وزیر عمر ایوب

پیر 11 نومبر 2019 20:46

63ء سے 2019ء تک سمندر میں اب تک 18 کنوئیں کھودے گئے، بدقسمتی سے تمام خشک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 1963ء سے 2019ء تک سمندر میں اب تک 18 کنوئیں کھودے گئے تاہم بدقسمتی سے تمام خشک نکلے‘ اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری عامر سلطان چیمہ کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے بتایا کہ این اے 91 سرگودھا میں منظور شدہ قدرتی گیس کی فراہمی کی سکیموں کی تعداد کے حوالے سے سوال کا جواب میرے پاس آگیا تھا تاہم پرنٹ نہیں ہو سکا۔

شمیم آراء پنہور کے سوال کے جواب میں عمر ایوب خان نے بتایا کہ تیل کی تلاش کے لئے سمندر میں اب تک 18 کنوئیں کھودے گئے تاہم بدقسمتی سے تمام کنوئیں خشک تھے۔ پٹرولیم کی دریافت کے بغیر ہائیڈرو کاربن ذخائر کا تخمینہ لگانا ناممکن ہے۔ یہ کنوئیں 1963ء سے 2019ء تک کھودے گئے۔