گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 12 نومبر 2019 14:57

گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو ٹریکر نصب کرنے کا پابند بنایا جائے اوربغیر ٹریکر گاڑیوں کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرنے سے اسے چوری ہونے کی صورت میں تلاش کیا جاسکے گا۔گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرتے وقت اس کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔