مسلم لیگ (ن) نے فری وائی فائی کی سہولت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی

منگل 12 نومبر 2019 14:57

مسلم لیگ (ن) نے فری وائی فائی کی سہولت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے فری وائی فائی کی سہولت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ سابقہ دور حکومت میں پنجاب کے مختلف اداروں اور مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی،سابق وزیر اعلی شہبازشریف نے پنجاب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا خواب دیکھا تھا،شہبازشریف حکومت نے پنجاب میں جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے،ان میں اورنج لائن ٹرین اور پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ شاندار منصوبے تھے، موجودہ حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور پی کے ایل آئی کو سیاست کی نظر کردیا ہے،مطالبہ ہے کہ فری وائی فائی کی سہولت کو ختم نہ کیا جائے اور اسے پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی وسیع کیا جائے۔