Live Updates

مشکل وقت ختم ہونے کے قریب ہے، عوام کو بتدریج ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا ‘ ہمایوں اختر خان

منگل 12 نومبر 2019 16:09

مشکل وقت ختم ہونے کے قریب ہے، عوام کو بتدریج ریلیف ملنا شروع ہو جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ختم ہونے کے قریب ہے اور بتدریج عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا ،سابقہ حکومتوں میںقومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا گیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کئے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور حلقہ کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے معیشت کی کاسمیٹیکس سرجری کی ،ڈالر کو مصنوعی طریقے سے منجمد رکھا گیا جس نے معیشت کا سوا ستیا ناس کر دیا ‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مشکل فیصلوں سے روپیہ اور زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہورہے ہیں جبکہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ، یہ تمام اشاریے معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کی علامات ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ ہیں اور اس کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، عوام کا استحصال کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں‘مشکل وقت ختم ہونے کے قریب ہے اور بتدریج عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا‘ انہوںنے کہا کہ قرضوں کے اژدھا سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر ترقی کا پہیہ پوری رفتار سے نہیں گھوم سکتا اسی لئے حکومت مشکلات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی پیشرفت کر رہی ہے ، رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران سابقہ حکومت کے لئے گئے قرضوں کی مد میں 2.1ارب ڈالر ادا کئے گئے ہیں‘ اپوزیشن جھوٹے پراپیگنڈے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات