نیشنل گیمزمیں والی بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ مقابلے جاری

منگل 12 نومبر 2019 18:05

نیشنل گیمزمیں والی بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ ..
پشاور۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پشاور میں جاری 33ویں قومی کھیلوں میں والی بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ والی بال کے خواتین مقابلوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے سندھ کو 3-0سے یعنی 25.15،25-11،25-15کے سکور سے شکست دی، واپڈا کی ٹیم پنجاب کو آئوٹ کلاس کرنے میں کامیاب رہی واپڈا نے 25-7،25-7اور25-10کے سکور سے فتح سمیٹی پاکستان آرمی نے میزبان کے پی کے کو شکست سے دو چار کیا آرمی نے تینوں گیمز میں25-8،25-8،25-8کے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی اسی طرح مردوں کے والی بال مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس نے ایک دلچسپ ، سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے کے پی کے، کے خلاف فتح پائی شروع کی تین گیمز میں کے پی کے کی ٹیم 2-1سے لیڈ کر رہی تھی لیکن چوتھی اور پانچویں گیم میں بہتر سٹیمنا اور مہارت کی بدولت پی اے ایف کی ٹیم 15-25،19-25،29-27،25-15اور15-10سے سرخرو پائی جبکہ پاکستان نیوی نے سندھ کو25-8،25-12،25-13کے سکور سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی نیوی نے پنجاب کے خلاف کامیابی حاصل کی نیوی کی فتح کا سکور25-14،25-11،26-16رہا جبکہ آخری میچ میں پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو بآسانی 25-9،25-8،25-7کے سکور سے کامیابی اپنے نام کی ۔