وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کا اجلاس ،

پنجاب کے شعبہ صحت میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائے،ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 13 نومبر 2019 17:00

وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہواجس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف نواز، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈی جی خان شاہدمگسی، پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج آصف قریشی، ڈاکٹررضوان ودیگرنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈی جی خان کوٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کاجائزہ لیا۔ چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوڈی ایچ کیوڈی جی خان کی اپ گریڈیشن میں پیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ڈی ایچ کیوڈی جی خان کی پرانی عمارت کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے، ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہاکہ ڈی جی خان میں ماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے،ڈی جی خان کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کوکوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے شعبہ صحت میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبہ جات کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائے، منصوبوں کی تعمیرات میں معیار اورشفافیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :