کوئٹہ میںبجلی بندرہنے کی اطلاع

بدھ 13 نومبر 2019 19:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 15نومبرکو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (NTDC) کی جانب سے 220KVکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں ایچ ٹی بس بار سنگل کنڈکٹرزکی تبدیلی کے سلسلے میں انتہائی ضروری نوعیت کاکام کیاجائے گا جس کے باعث 15نومبرکی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک کوئٹہ شہرمیں 132KVکے پانچ گرڈاسٹیشنوںکے تمام فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے صرف کچھ فیڈروں کو جزوی طورپرباری باری بجلی کی فراہمی جاری رہے گی ۔انتہائی اور ضروری نوعیت کے اس کام کے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل پر کیسکو اپنے صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :