پشاور ، 33ویں قومی گیمز میں والی بال مقابلے

پی اے ایف، نیوی، آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے لیگ میچز میں کامیابی سمیٹ لی

بدھ 13 نومبر 2019 20:27

پشاور ، 33ویں قومی گیمز میں والی بال مقابلے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) 33ویں قومی کھیلوں میں والی بال کے خواتین اور مردوں کے مقابلے پشاور میں جاری ہیں جن میں خواتین مقابلوں میں واپڈا، آرمی اور سندھ کی ٹیموں نے مردوں کے میچ پی اے ایف، نیوی، آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے لیگ میچز میں کامیابی سمیٹی پشاور قیوم سٹیڈیم کے پی ایس بی جمنازیم میںمنعقدہ خواتین مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پولیس کی ٹیم کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئی25-4،25-9اور25-6سے کامیابی حاصل کی اور ریلویز کی ٹیم بنیادی کھیل سے ہی نا بلد نظر آئی جبکہ پاکستان آرمی نے ہائیر ایجوکیشن کو 25-6،25-8اور25-6کے سکور سے بآسانی شکست دی ۔

(جاری ہے)

سندھ کی ٹیم کے پی کے کے خلاف 25-14،25-8اور25-19کے سکور سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اسی طرح مردوں کے والی بال مقابلوں میں واپڈا نے پنجاب کو 3-0کے سکور سے زیر کیا ان کی کامیابی کا سکور25-12،25-14،25-10رہا البتہ پاکستان آرمی اور کے پی کے کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کے پی کی ٹیم نے اپنے سے کئی گنا مضبوط آرمی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آرمی نے 25-12،25-19اور 26-24کے سکور سے کامیابی حاصل کی نیوی نے بلوچستان کو بآسانی 25-6،25-10،25-6کے سکور سے اور پی اے ایف نے سندھ کو25-7،25-08،25-7سے شکست دیتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ۔