موجودہ دورہ آسٹریلیا میں ماضی کے برعکس بہتر نتائج کی توقع ہے، مصباح الحق
ہمارے پاس اچھے نوجوان فاسٹ بالرز اور ساتھ میں یاسر شاہ بھی ہیں، یہ ٹیم پرعزم ہے ،آپ اچھے نتائج کی توقع کر سکتے ہیں، گفتگو
بدھ 13 نومبر 2019 21:58
(جاری ہے)
پاکستان کی ٹیم 17-2016 کے دورہ آسٹریلیا میں مصباح الحق کی زیر قیادت کسی بھی ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی 20وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی تاہم اس کے باوجود مصباح کو امید ہے کہ بالرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں یاسر شاہ کی بری طرح ناکامی کے باوجود ہیڈ کوچ کو ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔ہمارا سب سے مثبت پہلو نوجوان فاسٹ بالرز اور یاسر شاہ ہیں، یاسر آسٹریلین کنڈیشنز سے واقفیت رکھتے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کی تیاری بھی کی تھی، انہوں نے طویل اسپیل بھی کیے ہیں اور وہ اب جانتے ہیں کہ گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران کس چیز کی کمی تھی، ہم تیاری پہلے سے بہتر ہے۔اس موقع پر انہوں نے سیریز کے دوران وکٹوں کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے میچ میں 20وکٹیں لینا سب سے اہم ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم جیت نہیں سکتے، ہماری بیٹنگ لائن اسکور بورڈ 400-500 رنز سجانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے ہمارے بالرز کو بھی مدد ملے گی۔یاد رہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی کھیل کے طویل فارمیٹ سے علیحدگی کے بعد پاکستان کی موجود بالنگ لائن ناتجربہ لائن بالرز پر مشتمل ہے اور اس کا تمام تر انحصار محمد عباس پر ہو گا جبکہ عمران خان جونیئر کی تین سال کے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔16سالہ شاہین شاہ اور محمد موسی نے ابھی تک ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جبکہ 19سالہ شاہین شاہ آفریدی بھی صرف تین ٹیسٹ میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ٹی20 سیریز میں شکست کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ جب ہم مختلف آپشنز آزمانے اور مشکلات کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.