مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سب ختم ہونے والا ہے: غریدہ فاروقی

ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، اگر پلان بی ناکام ہوا تو پلان سی بھی ہے، حکومت کو بس آخری جھٹکا دینا ہے: مولانا فضل الرحمان کی غریدہ فاروقی سے ملاقات میں گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 23:05

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سب ختم ہونے والا ہے: غریدہ فاروقی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر2019ء) مولانا فضل الرحمان نے دھرنہ ختم کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ سب ختم ہونے والا ہے جلد استعفیٰ آجائے گا۔ سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ انہوں نے جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان بالکل مطمئن اور بہت زیادہ خوش نظر آئے۔

 
 غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ مولانا نے کہا ہے کہ اگر پلان بی ناکام ہوا تو پلان سی بھی ہے لیکن وہ اسکے بارے میں ابھی بتائیں گے نہیں۔ سینئیر صحافی نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، بس نومبر کسی طرح گزارنا ہے، دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا۔

(جاری ہے)

 
 
غریدہ فاروقی نے کسی ملاقات کا بھی حوالہ دیا کہ مولانا کی کوئی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان پُر اعتماد ہیں کہ اب معاملات حل ہو جائیں گے اور حکومت ختم ہو جائے گی۔

 
 
 
سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اشارہ دیا ہے کہ مولانا کی کسی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے آزادی مارچ لپیٹ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جتنا دباؤ حکومت پر یہاں ڈال سکتے تھے وہ ڈال دیا اب وہ پورے ملک میں اس دباؤ کو بڑھائیں گے، حکومت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں اور بس اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے، زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔