بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، شہباز شریف انا کے خول سے نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں،
انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، سیاست پھر بھی ہوتی رہے گی، قانون کے مطابق محمد نواز شریف کی واپسی کی ضمانت مانگی گئی ہے، مولانا فضل الرحمن کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام ثابت ہو گا، وہ صرف 13کے سکور پر بولڈ ہو گئے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو
جمعرات 14 نومبر 2019 14:15
(جاری ہے)
ایسا تاثر دیا گیا کہ شورٹی بانڈز کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے سے سب کو منع کیا ۔
نواز شریف کو صرف انسانی بنیاد پر علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز میں بنیادی فرق ہے۔ جنرل پرویز مشرف کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں تھے نا ہی ان کا نام ای سی ایل میں تھا ۔ نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں تھا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بانڈز ایک قانونی تقاضا ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ بانڈز میں کیش رقم کا تقاضا نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق واپسی کی گارنٹی مانگی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں۔ مسلم لیگ ( ن) کے قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی تا ہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے۔ مولانا کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا۔ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگا ہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملکی ترقی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان صرف 13کے سکور پر ہی بولڈ ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.