Live Updates

اظہر علی کی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنےکی درخواست

ٹیسٹ کپتان نے سرفراز احمد کو شامل کرنےکی درخواست چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 نومبر 2019 15:03

اظہر علی کی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنےکی درخواست
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14نومبر 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے وکٹ کیپر بلے باز سابق کپتان سرفراز احمد کو ان فٹ ہونےوالے وکٹ کیپر رضوان احمد کی جگہ آسٹریلیا بھیجنے کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے ، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے سب سے بڑے مخالف بولنگ کوچ وقار یونس اس صورتحال میں تذبدب کاشکار ہیں، اور وہ اوپنر عابد علی کو ٹیم میں متبادل وکٹ کیپر کھلانے کے حق میں لابنگ کررہے ہیں، اور میڈیا میں آنےوالی خبریں بھی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جارہی ہیںجبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے رضوان احمد کی جگہ متبادل وکٹ کیپر کےلئے سینئر کھلاڑی وکٹ کیپر سرفراز احمد کو شامل کرنے کی درخواست چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے کی ہے ، ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پریکٹس میچ کے اختتام پر اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اے میں کئی منجھے اور ہوئے آزمودہ کار کھلاڑی شامل تھے، ان کےخلاف پاکستانی بولروں اور بیٹسمینوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو میچ میں اچھی پریکٹس ملی ہے، کارکردگی نیک شگون ہے،ٹیسٹ سیریز کےلئے کھلاڑی بڑے پرجوش ہیں ،پاکستان ٹیم نے اب تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ، ٹیم کے پاس تاریخ بنانےکا موقع ہے۔

ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئے بیس وکٹیں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق اور بابر اعظم نے زبردست بیٹنگ کی۔ دوسری اننگز میں شان مسعود اور افتخار احمد نے رنز بنائے۔آسٹریلیا اے کو122 رنز پر آﺅٹ کرنا آسان نہیں تھا۔ عمران خان اور شاہین آفریدی نے اچھی بولنگ کی، نسیم شاہ نے تیسرے روز زبردست بولنگ کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات