صوبے میں یکساں اور متو ازن ترقی پر یقین رکھتے ہیں ،،گورنر بلوچستان

تمام اضلاع با لخصوصی پسماندہ علاقوں کے عوام کو اُن کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں پہنچانا خواہش اور کوشش ہوتی ہے ،امان اللہ خان یاسین زئی

جمعرات 14 نومبر 2019 21:54

صوبے میں یکساں اور متو ازن ترقی پر یقین رکھتے ہیں ،،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ ہم صوبے میں یکساں اور متو ازن ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ تمام اضلاع با لخصوصی پسماندہ علاقوں کے عوام کو اُن کی دہلیز بنیادی سہولتیں پہنچائیں۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ ہنہ او ڑک نہ صرف صوبے بھرسے بلکہ پورے ملک سے سیر وتفریح کیلئے ہنہ اوڑک کا رخ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ضروری ہے کہ ہنہ اوڑک کے عوام کو صحت ،تعلیم ،صاف پانی کے راہمی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مولوی رحمت اللہ کی قیادت میں ہنہ وڑک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔وفد نے گورنر بلوچستان علاقے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلا ت سے آگاء کیا ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے ان کے مسائل و مشکلات کو غور اور توجہ سے سُنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقینی دھانی کرائی ۔