دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرنی چاہیے : احسن خان

جمعرات 14 نومبر 2019 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیں ہر معاملے میں خود ہی منصف نہیں بن جانا چاہیے ، ہمارے معاشرے میں اچھے کاموں کی بجائے برائی اور عیبوں کی بھرپور تشہیر ہوتی ہے ، ہمیں دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

احسن خان نے مزید کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی شخص میں عیب کا علم ہونے پر اس کی پردہ پوشی اور اس کی اصلاح کرنے کی بجائے اس کی زمانے بھر میں تشہیر پر توجہ دی جاتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اسے آگے نہیں پھیلایا جاتا ۔

میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ہر معاملے میں دوسرے سے پوچھے بغیر ان کے بارے میں منفی رائے قائم کر کے خود ہی منصف بن جاتے ہیں جو کسی طرح بھی درست سوچ نہیں ۔ احسن خان نے کہا کہ اسلام میں بھی دوسروں کی عیبوں کی پردہ پوشی کی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں اور ہمیں اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔