بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی خبریں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان پاکستان سپر لیگ 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 نومبر 2019 23:19

بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی خبریں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی خبریں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان پاکستان سپر لیگ 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بابر اعظم کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس نے خاصی ہلچل مچائی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق بابر اعظم پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے کراچی کنگز کا خیرباد کہنے والے ہیں۔ بابر اعظم پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ تاہم اس حوالے سے نہ کراچی کنگز کے حکام اور نہ ہی لاہور قلندرز کے حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔

تاہم بعد ازاں انہیں کراچی کنگز نے حاصل کر لیا تھا۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بابر اعظم کراچی کنگز کو بھی چھوڑ کر لاہور قلندرز میں شامل ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے۔کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔