توقع ہے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے تقررکا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 15 نومبر 2019 13:29

توقع ہے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے تقررکا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے تقرر کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو ہم نے خطوط ارسال کئے ہیں‘ توقع ہے یہ مسئلہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹ جائے گا۔