بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا

دھماکہ بلیلی کے علاقے میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 نومبر 2019 19:48

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر2019ء) بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکہ بلیلی کے علاقے میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی شب کو دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :