کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہیں ہو سکتا، مو جودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا ویمن سوک پارٹیسپیشن بلوچستان سٹیئرنگ کمیٹی کوآرڈینیشن ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب
ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔
انہوں نے جمہوریت کی افادیت کو اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ایک پرامن معاشرے کی تشکیل، معاشرے کے تمام طبقوں خصوصاً کمزور اور پسماندہ طبقات کی محرومیوں کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا تحفظ دینے کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی) کی ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این ڈی آئی ملک میں سیا سی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلا حیتوں کو نکھارنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر انہیں خود بھی کئی بار اس ادارے میں ٹریننگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی حقیقی معنوں میں سیاسی ورکرز کا حوصلہ بڑھانے، شعور اجاگر کرنے اور اعتما د پیدا کرنے میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی کی ٹریننگز کا بنیادی مقصد جمہوری انداز میں اداروں اور تنظیموں کو چلانے کیلئے نوجوانوں کو تربیت دینا ہے۔ انہوں نے ایسے پروگرام ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا جن سے معاشرے کے اندر ترقی و استحکام آئے اور محرومیوں کا خاتمہ ہو۔ انہو نے ورکشاپ کے شرکاء کو اس ٹریننگ میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اس ٹریننگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ٹریننگ سے شر کاء کو بہت کچھ حاصل کرنے کا مو قع ملے گا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے علا قوں میں جا کر ٹریننگ سے حاصل ہو نے والی معلومات کو دیگر سیاسی ورکرز تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین انتہائی باصلا حیت اور باشعور ہیں تاہم انہیں آگے آنے کے کم مواقع ملتے ہیں، بلوچستان کی خواتین کیلئے اس ٹریننگ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ انہو ں نے این ڈی آئی کی کنٹری ڈائریکٹر ڈورین کیانی کو اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ان کی خداما ت کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.