ئ* سردار یار محمد رند کی زیر صدارت تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 15 نومبر 2019 23:35

ة کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل ، ایم پی اے میر نعمت زہری ، ایم پی اے مبین خلجی ، ایم پی اے بی بی فریدہ رند شریک ہوئے اجلاس میں صوبے کء سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں بلوچستان کی عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے پر اور حل کرنے پر مکمل اتفاق تمام اراکین نے پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کی قیادت پر مکمل اطمینان اور بھروسے کا اظہار کیا گیا۔